ریٹائرمنٹ کیلئے بڑی شرط ختم دبئی میں مقیم پاکستانی سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)دبئی میں ریٹائرمنٹ کا عمل آسان بنا دیا گیا اور کسی درخواست گزار کو اب اپنی درخواست جمع کرانے سے قبل میڈیکل انشورنس حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔العربیہ اردوکے مطابق دبئی میں ریٹائرمنٹ کے تمام عمل کی نگران تنظیم ریٹائراِن دبئینے اپنے ہاں رجسٹردرخواست گزاروں کو بھیجی گئی ایک اجتماعی ای میل میں اس نئے پروگرام کا

اعلان کیا ہے۔دبئی نے اسی ماہ یہ اعلان کیا تھا کہ 55 سال کی عمر میں غیرملکی مکین اور بیرون ملک میں رہنے والے لوگ نئے ریٹائرمنٹ ویزے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔خلیج عرب میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا منفرد پروگرام ہے۔ ورنہ پہلے یہاں ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچنے والے تارکین وطن کو ان کے کام کے ویزوں کے خاتمے کے بعد اپنے اپنے آبائی وطن کو لوٹنے پر مجبور کیا جاتا تھا۔اس پروگرام کی کامیابی کے پیش نظر اب ریٹائر اِن دبئی نے میڈیکل انشورش کے منصوبہ کی شرط ختم کردی ہے۔ قبل ازیں یو اے ای میں طبی بیمہ درخواست جمع کرانے سے قبل پیش کرنا ضروری ہوتا تھا۔اس پروگرام میں خود کو رجسٹر کرانے والے افراد کے ای میل اکائونٹس کو ریٹائر ان دبئی کی جانب سے بھیجے گئے پیغام میں کہا گیا ہے: اب آپ میڈیکل انشورنس کے کسی منصوبہ کے بغیر درخواست دے سکتے ہیں۔اس عمل کے دوران میں طبی معائنہ کیا جائے گا اور آپ کے پاس اس مرحلے میں اپنے مفاد کے مطابق میڈیکل انشورنس کے منصوبے کو خرید کرسکتے ہیں۔میڈیکل ٹیسٹ کے بعد درخواست گزار بیم صحت کے پیکجز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرسکتا ہے۔اس کی تفصیل دبئی ٹورازم کیویب سائٹ پر دی گئی ہے۔دبئی میں اب ریٹائرمنٹ کی درخواست کی کل لاگت 221425 درہم (602ڈالر) ہوگی۔اس میں ریٹائرمنٹ ویزے کی فیس (88875 درہم) ،طبی معائنے کی فیس (753درہم) اور امارات کے شناختی کارڈ کی

فیس (57250 درہم) شامل ہے۔اس کے علاوہ دبئی میںریٹائر ہونے کی موجودہ نافذ العمل شرائط کا بھی اطلاق ہوگا اور وہ حسب ذیل ہیں:۔ دبئی میں ریٹائر ہونے کے خواہاں کسی بھی فرد کی عمر 55 سال یا اس سے زیادہ ہونی چاہیے۔۔ درخواست گزار کے پاس متحدہ عرب امارات میں کارآمد بیم صحت ہونا چاہیے۔ صحت کی یہ انشورنس ویزےکے لیے درخواست سے قبل خرید کی گئی ہو۔۔

درخواست گزار مندرجہ ذیل تین میں سے کوئی ایک مالی ضرورت کو پورا کرتے ہوں:آپشن 1:درخواست گزار کی ماہانہ آمدن 20 ہزار درہم (قریبا 5000 ڈالر) ہو۔آپشن 2: ان کے پاس دس لاکھ درہم ( قریبا دو لاکھ 75 ہزار درہم ) نقد رقم بچتکی صورت میں دستیاب ہو۔آپشن 3: دبئی میں ان کے پاس کم سے کم 20 لاکھ درہم مالیت کی اپنی جائیداد ہو۔آپشن 4: ان کے پاس آپشن دو اور تین کا مجموعہ موجود ہو۔یعنی کم سے کم 20لاکھ درہم مالیت کی نقد رقم اور جائیداد ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close