اسلام آباد (پی این آئی)العزیزیہ و ایون فیلڈ ریفرنسز میں نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرادی گئی ۔ منگل کو وفاقی حکومت نے نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیلی رپورٹ اسلام آبادہائیکورٹ میں جمع کرادی ۔رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے
وارنٹ گرفتاری حسن نواز نے وصول کیے، برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن نے نواز شریف کو ڈاک کے ذریعے وارنٹ بھیجے تھے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم نوازشریف نے وارنٹ گرفتاری وصول کرنے سے صاف انکار کردیا تھا۔دریں اثنانوازشریف کی ضمانت کو ڈیل قرار دینے کے معاملے پر توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کل بدھ کو توہین عدالت کیس کی سماعت کریں گے،رجسٹرار ہائی کورٹ نے اینکرز کے خلاف توہین عدالت کیس کی کاز لسٹ جاری کردی ،العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی ضمانت کو ڈیل قرار دینے پر عدالت نے توہین عدالت کیس میں نوٹس کئے تھے ،عدالت نے چیئرمین پیمرا کو بھی کیس میں نوٹس جاری کر رکھا ہے،مختلف نجی چینلز کے اینکرز کو بھی عدالت نے نوٹس جاری کر رکھے ہیں،اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کو بھی عدالت نے نوٹس جاری کر رکھا ہے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں