لاہور( این این آئی )لاہور ہائیکورٹ نے فراڈ کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ، فرار ہونے کی کوشس پرمدعیہ خاتون اور دیگر نے ملزم کو قابو کر کے اس پر تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شہرام سرور چودھری نے ملزم شاہد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔وکیل
صفائی نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کیخلاف تھانہ گڑھی شاہو میں فراڈ کا مقدمہ درج ہے ۔لین دین کامعاملہ تھابے بنیادفراڈکامقدمہ درج کرادیا گیا ۔سیشن کورٹ نے بھی ضمانت قبل ازگرفتاری خارج کر دی ۔ وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے استدعا کی کہ ملزم بے قصورہے، ضمانت قبل ازگرفتاری منظورکی جائے ۔سرکاری وکیل نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم پولیس کی تفتیش میں قصوروار ہے ۔ملزم سے مزیدتفتیش کرنی ہے اس لئے عبوری ضمانت خارج کی جائے ۔عدالت نے فریقین کے وکلا ء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت خارج کردی ۔ضمانت خارج ہوتے ہی ملزم نے فرارہونے کی کوشش کی لیکن مدعیہ خاتون اور دیگر نے اسے قابو کر لیا اور اس پرمکوں اور تھپڑوں کی بارش کر دی۔تاہم وکلا یء نے بیچ بچاو کروادیاجبکہ تھانہ گڑھی شاہو کا تفتیشی افسر بیچ بچا کرانے کے بجائے تماشہ دیکھتا رہا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں