غریب بھوک سے مر رہا ہے ۔۔ مرنے دو چیئرمین اوگرا کی تنخواہ 15 لاکھ روپے ماہانہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی )حکومت نے چیئرمین اوگرا کی تنخواہ میں 150 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے ان کی تنخواہ 15 لاکھ روپے ماہانہ ہوجائے گی۔روزنامہ جنگ میں خالد مصطفی کی شائع خبر کے مطابق سابق چیئرمین اوگرا کی ماہانہ تنخواہ 6 لاکھ روپےتھی۔ وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں کابینہ ڈویژن کی جانب سےچیئرمین اوگرا کے عہدے کے لیے دوبارہ اشتہار دینے اور

تنخواہ 15 لاکھ روپے ماہانہ کرنے کی تجویز پر غور کیا جائے گا۔اس حوالے سے پٹرولیم ڈویژن کے حکام کا کہنا ہے کہ تنخواہ کے اضافے سے اوگرا کی کارکردگی متاثر ہونےکا اندیشہ ہے کیوں کہ اوگرا کے دیگر ارکان کی تنخواہ 6 لاکھ روپے ماہانہ ہے، جب کہ ان کی قابلیت اور تجربہ چیئرمین کے برابر ہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close