بجلی چوروں نے واپڈا ٹیم پر دھاوا بول دیا، کپڑے پھاڑ دیئے، موقع سے فرار ہو گئے

پتوکی (این این آئی )پتوکی گولڈن سٹریٹ بازار میں بجلی چوروں کا ایس ڈی او واپڈا سٹی پتوکی عمر کریم اور واپڈا ٹیم پر حملہ بجلی چوروں نے ایس ڈی او واپڈا کے کپڑے پھاڑ دیئے ایس ڈی او واپڈا عمر کریم کی تحریری درخواست پر واپڈا ٹیم پر حملہ کرنے اور دھمکیاں دینے والے بجلی چوروں کے خلاف تھانہ سٹی

پتوکی نے مقدمہ درج کرلیا پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردئے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں لائی جا سکی تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او واپڈا سٹی پتوکی عمر کریم اپنی ٹیم کے ہمراہ شہر بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کر رہے تھے کہ گولڈن سٹریٹ پتوکی میں بجلی چوروں محمد آصف اور محمد عظیم نے واپڈا سٹی پتوکی ایس ڈی او عمر کریم اور اس کی پوری ٹیم پر دھاوا بول دیا اور سنگین نتائج کی دہمکیاںدینا شروع کردیں اور بجلی چوروں نے ایس ڈی او واپڈا سٹی پتوکی عمر کریم کے کپڑے بھی پھاڑ دے ملز مان موقع سے فرار ہوگئے تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے ایس ڈی او واپڈا سٹی پتوکی عمر کریم کی تحریری درخواست پر مقدمہ درج کرلیا تاحال تھانہ سٹی پتوکی پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی ایس ایچ او تھانہ سٹی پتوکی اعجاز ڈوگر کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا ۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close