ملکی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی، مریم نواز کی گرفتاری کیلئے آواز بلند ہو گئی

اسلام آباد (پی این آئی) بریگیڈئیر (ر) فاروق حمید کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں مریم نواز کو گرفتار ہونا چاہئے، مجھے بتائیں یہ ملک میں کیا قانون ہے شہباز شریف کی ہر بار عبوری ضمانت منظور ہو جاتی ہے۔ شہباز شریف کو بھی قانون کے مطابق گرفتار ہونا چاہئے،نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بریگیڈئیر (ر)

فاروق حمید کا مزید کہنا تھا کہ یہ بڑے لوگ ہیں اس لئے ان کو ہفتے اور اتوار کو ضمانت مل جاتی ہے۔ان کیلئے خاص عدالت لگائی جاتی ہے۔ نواز شریف کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو میں سمجھتا ہوں ان کو کہنا چاہئے تھا کہ قانون کو عزت دو اور ان کو اعلان کرنا چاہئے تھا کہ میں پندرہ ،بیس دن میں پاکستان آ رہاہوں۔ پاکستان میں عجیب صورتحال بن چکی ہےیہ لوگ مجرم ہوکر وکٹری کا نشان بنا کر عدالت جاتے ہیں۔مجرمان کے ٹی وی پر آنے سے دنیا بھر میں ہمارا مذاق بن گیا ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے اداروں سے نوازشریف کی تقریر کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا، انہوں نے کہا کہ نوازشریف صحت مند اور ہشاش بشاش لگ رہے تھے، نواز شریف نے بیماری کی شعبدہ بازی کی، تقریر کرکے خود ایکسپوز ہوگئے، ملک کے قانون کا منہ چڑا رہے تھے۔ انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ عمران خان تو پہلی بار وزیراعظم بنے ہیں۔لیکن یہ خود اقتدار میں ہوں تو سب ٹھیک اگر اپوزیشن میں ہوں تو جمہوریت خطرے میں ہوتی ہے۔نوازشریف پہلے سے صحت مند، ہشاش بشاش لگ رہے تھے۔ نوازشریف باہر بیٹھ کر ہمارے ملک کے قانون کا منہ چڑا رہے تھے۔ نوازشریف پاکستان کے خیرخواہ ہیں تو اربوں کی جائیدادیں بیچ کر پاکستان آئیں۔ شبلی فراز نے کہا کہ نوازشریف عمران خان سے منی ٹریل مانگنے کے بجائے خود قانون کے سامنے پیش ہوں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے تو40 سال کی مکمل منی ٹریل دی ہے۔ سپریم کورٹ نے عمران خان کو صادق اور امین قرار دیا۔ جب یہ حکومت میں تھے تب نہ نیب کو ختم کیا نہ نیب لاء تبدیل کیا۔اپنے خلاف کیسزبنتے ہی شورشرابا شروع کر دیا۔ سارا واویلا کرپشن کو پس پشت ڈالنے کے لیے کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں