اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس، مولانا فضل الرحمٰن نے غلطی سے بلاول کی پرچی پڑھنا شروع کی تو اپوزیشن رہنمائوں کی دوڑیں لگ گئیں، مریم اورنگزیب نے موقع پر پہنچ کر کیا کیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) گذشتہ روز اے پی سی کے دوران اُس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب اپوزیشن رہنماؤں کی پرچیاں بدل گئیں۔مولانا فضل الرحمن غلط پرچی پڑھنے لگے تو دیگر رہنماؤں میں تھرتھلی مچ گئی۔اس حوالے سے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب مولانا

فضل الرحمن پرچی سے دیکھ کر بولنا شروع کرتے ہیں تو لیگی رہنما مریم اورنگزیب کو بتاتے ہیں کہ مولانا صاحب غلط پرچی پڑھ رہے ہیں جس پر وہ فوری طور پر بلاول بھٹو کو بتاتی ہیں۔مریم اورنگزیب ایک اور پرچی تھماتھے ہوئے کہتی ہیں کہ مولانا صاحب آپ یہ مت پڑھیں،یہ آپ کے لیے نہیں ہے۔مریم اورنگزیب کی آواز مائیک کی وجہ سے ریکارڈ ہو گئی اور اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے جسے خاص طور پاکستان تحریک انصاف کے سپورٹرز کی جانب سے شئیر کیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اے پی سی مکمل طور پر ایک سکرپٹ کے تحت کی گئی۔۔واضح رہے کہ ے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پیپلز پارٹی سے احتجاج کہا ہے کہ میری تقریر نشر نہیں ہورہی ہے ۔ اتوار کو اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ میری تقریر نشر نہیں کی جارہی ہے، حکومت تو ہماری آواز کو عوام تک جانے سے روکتی ہے لیکن آج اے پی سی نے بھی ہماری تقریر کو باہر جانے سے روک دیا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ‘ہم پیپلزپارٹی اور اس کے منتظمین سے احتجاج نوٹ کروانا چاہتے ہیں۔بلاول بھٹو نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دونوں کیمرے لائیو دکھا رہے ہیں، مولانا کی تقریر سوشل میڈیا پر براہ راست دکھائی جارہی ہے لیکن الیکٹرونک میڈیا پر نہیں تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close