اسلام آباد (پی این آئی) جب آپ کے والد کوصدارت کے الیکشن کیلئے ووٹ چاہیے ہو تو اسمبلیاں حلال ہو جاتی ہیں، اور جب اپنا کوئی فائدہ نظر نہ آئے تو پارلیمنٹ حرام لگنے لگتی ہے، شکوے شکایتوں پر عسکری قیادت کا مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے کو جواب۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سیاسی رہنماوں سے ملاقات کے دوران عسکری قیادت نے مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے کو دو ٹوک جواب دیا۔مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے نے جب زیادہ شکوے شکایتیں کیں تو انہوں نے جواب دیا گیا کہ جب آپ کے والد کے صدارت کے الیکشن کیلئے ووٹ درکار ہو تو اسمبلیاں حلال ہو جاتی ہیں، اور جب اپنا کوئی فائدہ نظر نہ آئے تو پارلیمنٹ حرام لگنے لگتی ہے۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عسکری قیادت سے ملاقات میں اپوزیشن رہنماؤں نے نیب کے کیسز کے سوا کسی معاملے پر تحفظات کا اظہار نہیں کیا۔عسکری قیادت کی پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات میں شہباز شریف، بلاول بھٹو، سراج الحق سمیت عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما بھی شریک تھے۔ آرمی چیف نے واضح کردیا کہ چیئرمین نیب اور الیکشن کمشنر آپ لگاتے ہیں، آپ کا فرض ہے دیکھیں ٹھیک بندہ لگایاہے یا غلط۔ شیخ رشید نے کہاکہ آرمی چیف نے اپوزیشن رہنماؤں سے کھل کر کہا کہ فوج کو مداخلت کا کوئی شوق نہیں،کل آپ کی منتخب حکومت ہوئی تو اس کے بھی ساتھ ہوں گے، آپ اپنے انتظامات ٹھیک کریں، پولنگ اسٹیشن کے باہر فوجی اس لیے کھڑے ہوتے ہیں کہ آپ بلاتے ہیں، آپ لڑتے جھگڑتے ہیں۔شیخ رشید کے مطابق گلگت بلتستان کے حوالے سے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) کے لیے بہت اہم ہے، سب نے اتفاق کیا کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنایا جائیگا،گلگت بلتستان میں الیکشن صاف شفاف ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں