نواز شریف کی اے پی سی میں تقریر کن دو ممالک کے مشورے پر ہوئی؟سینئر صحافی تہلکہ خیز تفصیلات لے آئے

لاہور(پی این آئی) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ نوازشریف کو تقریر کا مشورہ 2 دوست اسلامی ممالک نے دیا، نوازشریف ان ممالک سے مذاکرات کے بعد بولے ہیں ، نوازشریف نے تقریر کرکے خودکش حملہ آصف زرداری اور شہبازشریف دونوں پر کردیا ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی میں اپنے تبصرے

میں کہا کہ نوازشریف نے تقریر کرکے خودکش حملہ آصف زرداری اور شہبازشریف دونوں پر کردیا ہے، کیونکہ آصف زرداری اور شہبازشریف دونوں راتوں کو ملاقاتیں کرنے جاتے تھے،دونوں کے معاملات سیٹ تھے۔لیکن مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان کی ان سے سوچ الگ ہے۔ لیکن نوازشریف نے کل آصف زرداری اور شہبازشریف کے معاملات کو بلڈوز کردیا ہے۔ میں 100 فیصد ٹھیک کہہ رہاہوں کہ دو دوست اسلامی ممالک نے تقریر کروائی۔کیونکہ پاکستان آج کل امریکا کی بجائے چین کیمپ میں جارہا ہے۔ اس میں یہ ایشو بھی ہے، اس موقع پر سعید قاضی نے کہا کہ نوازشریف تو کہتے ہیں سی پیک موجودہ حکومت خراب کررہی ہے۔نوازشریف نے سب سے زیادہ اہم ترین ادارے کو ہٹ کیا، عمران خان کو تو وہ کچھ نہیں سمجھتے۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ عمران خان کی نااہل حکومت کی وجہ سے ہمارے سلامتی اداروں پر تنقید کی گئی۔ کیونکہ فوج حکومت کی نہیں ملک کی ہوتی ہے۔نوازشریف کیخلاف جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ نوازشریف اب جو بھی بولے ہیں وہ کشتیاں جلا کر بولیں ہیں۔نوازشریف دو اسلامی ممالک کی آشیر آباد اور ان سے مذاکرات کے بعد بولے ہیں۔ اپوزیشن کے احتجاج کیلئے بہت بڑی فنڈنگ شروع ہونے والی ہے۔تجزیہ کار طاہر ملک نے کہا کہ نوازشریف کی خوبی کہیں گے یا خامی کہیں انہوں نے خود کو نہیں کہا میں بہت مقبول ہوں، نوازشریف نے جو خاموشی رکھی تھی وہ اس لیے تھی کہ جج ارشد ملک کے برطرف ہونے اور اس کے خلاف فیصلہ آنے سے ان کو ریلیف ملے گا۔ لیکن اب انہوں نے خاموشی توڑ دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close