ریاض(پی این آئی)سعودی عرب روانگی کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر، سعودی حکومت نے کتنی خصوصی پروازیں چلانے کی اجازت دے دی؟اکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کو سعودی عرب کے لیے مزید پروازوں کی اجازت ملنے کے بعد 21 سے 30 ستمبر تک 13 اضافی پروازیں چلائی جائیں گی۔
پی آئی اے کے ترجمان عبد اللہ حفیظ نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’سعودی حکام کی جانب سے صرف 13 مزید پروازیں چلانے کی اجازت ملی ہے جس کے بعد تقریبا تین ہزار مزید مسافروں کو پاکستان سے سعودی عرب لے جایا جائے گا۔‘ خیال رہے کہ پاکستان انٹرنینشل ایئر لائنز نے سعودی عرب کے لیے 28 مزید پروازیں چلانے کی درخواست کی تھی۔ ترجمان کے مطابق سعودی حکومت نے فی الوقت 13 مزید پروازوں کی اجازت دی ہے جو کہ پاکستان سے سعودی عرب جانے والے خواہشمند مسافروں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے انتہائی کم ہیں۔ انہوں نے کہا ’ان پروازوں میں سماجی فاصلہ رکھنے کی بھی شرط عائد کی گئی ہے جس کے بعد صرف 3 ہزار سے بھی کم مسافروں کو ٹکٹس دی جا سکیں گی۔‘ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں