لاہور( این این آئی ) یوٹیلٹی سٹورز پر کوکنگ آئل سمیت مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوںمیں اضافہ کر دیا گیا ،درجہ اول اور درجہ دوم کا کوکنگ آئل 5روپے سے 17روپے تک مہنگاکر دیا گیا ، قیمتوںمیں اضافے کا اطلاق بھی کردیا گیا ۔یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے قیمتوںمیں اضافے کے بعد درجہ اول کا کوکنگ
آئل215 روپے لیٹر سے بڑھا کر232 روپے فی لیٹر کردیا گیا ،درجہ دوم کوکنگ آئل کی قیمت 218 روپے سے بڑھا کر223 روپے فی لیٹر کردیا گیا،درجہ دوم کا 5کلو گھی کا ٹن 1ہزار95 روپے سے بڑھ کر1ہزار115 روپے کا کردیا گیا ۔کپڑے دھونے کا صرف 5 روپے مہنگا کردیا گیا۔ مختلف برانڈز کے شیمپو 10 روپے سے لیکر51 روپے تک مہنگے کردیئے گئے ،مختلف کمپنیوں کی ٹماٹو کیچپ8 روپے جبکہ مختلف برانڈز کے فروٹ جیم 13 روپے تک مہنگے ہو گئے ۔ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق قیمتوں کااطلاق فوری ہوگا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر پہلے توضروری اشیائے خوردونوش اور اشیائے ضروریہ دستیاب ہی نہیں ہوتیں جبکہ اب رہی سہی کسرقیمتوںمیںاضافہ کر کے کیا جارہا ہے جس سے یوٹیلٹی سٹورز کی افادیت ختم ہوتی جارہی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں