موٹر وے واقعہ، مرکزی ملز م عابد کی گرفتاری کےاہم فیصلے، لیے نئی حکمت عملی تیار کر لی گئی، کتنی نعامی رقم رکھ دی گئی؟

لاہور( این این آئی) لاہور سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملز م عابد ملہی کی گرفتاری کے لیے پمفلٹ تیار کرلیا ، گرفتاری میں مدد دینے والوں کیلئے پمفلٹ میں 25 لاکھ کے انعام کی ترغیب دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد تاحال پنجاب پولیس کی گرفت میں نہیںآسکا،

عابد علی کی گرفتاری کے لیے پولیس نے پمفلٹ تیار کرلیا ہے، پمفلٹ میں گرفتاری میں مدد دینے والوں کے لئے25 لاکھ کا انعام بھی درج ہیں۔پولیس نے پمفلٹ میںعابد علی کے 2 متوقع حلیہ جات کی تصاویر لگا دیں اور گرفتاری کی اطلاع کے لیے 2 موبائل نمبرز بھی جاری کئے ہیں، ایس پی سی آئی اے لاہورعاصم افتخار اور ڈی ایس پی حسنین حیدر کے نمبردرج ہے۔دوسری جانب ملزم کی گرفتاری سے آگاہی کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close