لاہور(این این آئی) شوگرملزاسکینڈل کے حوالے سے اینٹی کرپشن کی تحقیقات میں اہم انکشافات ہوئے ہیں، پنجاب بھر کی شوگرملز اربوں روپے کی نادہندہ نکلیں۔تفصیلات کے مطابق شوگرملز اسکینڈل سے متعلق ہونے والی تحقیقات میں کسانوں نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے سامنے شکایات کے انبار لگا دئیے، کین کمشنر
پنجاب کے ڈیٹا کے مطابق ایک ارب روپے مل مالکان پر واجب الادا ہیں۔اینٹی کرپشن پنجاب کو موصول شکایات کے مطابق مل مالکان 3 ارب کے نادہندہ ہیں۔ڈائریکٹرجنرل(ر)اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کا کہنا ہے کہ کاشتکاروں کے خلاف زیادہ ظلم مل مالکان کررہے ہیں، غیرقانونی کٹوتیاں اور کاشتکاروں کو کم ادائیگیاں کی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ مل مالکان کی ریکارڈ سمیت طلبی جاری ہے، مکمل چھان بین کے بعد حقائق قوم کے سامنے رکھیں گے، سکینڈل کے حوالے سے باریکی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ گنے کے کاشت کاروں کا استحصال ہرگز قبول نہیں، ملز مالکان کے خلاف بڑی تعداد میں شکایات موصول ہو رہی ہیں، پچھلے 2 ہفتوں میں ڈھائی ہزار شکایات موصول ہوئیں، متعین کردہ ریٹ سے کم قیمت کے حوالے سے 1363 شکایات آئیں، کاشت کاروں کو رقم کی عدم ادائیگی سے متعلق 641 شکایات موصول ہوئیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں