سرکاری محکمے کا کارنامہ، 6معذوربچوں کے معذور والد کو9 ماہ تنخواہ نہ دی اور پھر ملازمت سے فارغ کردیا، بھوک ہڑتال کا اعلان

خیرپور (این این آئی)خیرپور میونسپل کمیٹی انتظامیہ کا کارنامہ، ڈیوٹی چوروں کو گھر بیٹھے تنخواہ کی فراہمی 6معذوربچوں کے والد معذور ملازم مجاہد حسین چنہ کو گزشتہ 9 ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کے بجائے ملازمت سے فارغ کردیا۔شہریوں سماجی سیاسی مذہبی رہنمائوں اور مجاہد حسین چنہ نے اپنے معذور

بچوں کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے میڈیا کو بتایاکہ بلاجواز ملازمت سے فارغ کرکے انہیں اور اس کے معذور بچوںکو فاقہ کشی پر مجبور کردیا ہے انہوں نے کہاکہ 28 ستمبر کو وہ معذور تنظیموں کے ورکروں کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close