کورونا کی دوسری لہر، تعلیمی اداروں میں طلباء اور اساتذہ کی کورونا کے سیمپل لیے گئے

نوکنڈی(این این آئی)نوکنڈی کے مختلف تعلیمی اداروں میں طلباء اور اساتذہ کی کورونا کے سیمپل لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبے کے تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد محکمہ صحت کی جانب سے نوکنڈی کے مختلف تعلیمی اداروں میں کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے محکمہ صحت کے اہلکاروں ایم

ٹی نزیر احمد اور محمد ادریس نے بوائز ہائیر سیکنڈری سکول کے نہم دہم کے طلباء اور اساتذہ کے کورونا کے سیمپل لیے جنہیں ہیڈکوارٹر بھیج دیا گیا جہاں دو یا تین دن میں رزلٹ آجائیگا اس کے علاؤہ ایف سی بپلک سکول اینڈ کالج کے بھی طلباء اور اساتذہ کے بھی سیمپل لیے گئے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کی بڑھتی صورتحال سے والدین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور دوسری طرف سکولوں میں مجموعی طور پہ طلباء کی تعداد بھی متاثر ہونے لگی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close