شہزاد اکبر نے اسحاق ڈار اور حسین نواز کو رعایت دے دی، کہا نواز شریف مجرم ہیں، برطانوی قوانین کے لیے بھی لمبے عرصے تک ایک مجرم کو پناہ دینا مشکل ہو جائے گا

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے حوالے سے کہا ہے کہ برطانیہ کے لیے بھی ایک مجرم کو طویل عرصے تک رکھنا مشکل ہو جائے گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر گفتگو میں شہزاد اکبر نے کہا کہ نواز شریف نے تحریک کا اعلان کیا،

لیکن بغیر لیڈر کے تحریک کیسی ہوتی ہے، نواز شریف خود شرم کریں اور واپس آ جائیں، نواز شریف کو صحت کی بنیاد پر ریلیف دیا گیا تھا۔مشیر داخلہ نے کہاکہ کابینہ نے تحفظات کے باوجود کہا کہ انہیں جانے دیا جائے، عدالت نے کہا تھا کہ نواز شریف کو ذاتی بیان حلفی پر جانے دیا جائے، حکومت تو اس وقت بھی شیورٹی بانڈ سائن کرانا چاہتی تھی۔ان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی واپسی کا معاملہ حسین نواز اور اسحاق ڈار سے مختلف ہے، حسین نواز اور اسحاق ڈار مجرم نہیں جبکہ نواز شریف مجرم ہیں، برطانوی قوانین کے لیے بھی لمبے عرصے تک ایک مجرم کو پناہ دینا مشکل ہو جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close