اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ادارے ایک پیج پر اور ملک کے اتحاد کی ضمانت ہیں ، پوری قوم اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ۔پیر کو وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں ملکی تازہ سیاسی صورت حال حکومتی امور, اور نئی قانون سازی پر
مشاورت کی گئی ،گزشتہ روز ہونے والی اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی پر بھی گفتگو کی گئی ۔ بابر اعوان نے کہاکہ اے پی سی میں پوری اپوزیشن قوم کے سامنے بے نقاب ہوئی،نیب اور تحقیقاتی اداروں کو مطلوب افراد کی کانفرنس تھی۔ وزیراعظم نے کہاکہ قومی ادارے قابل احترام ہیں۔ عمران خان نے کہاکہ ادارے ایک پیج پر اور ملک کے اتحاد کی ضمانت ہیں،پوری قوم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ بابر اعوان نے کہاکہ نواز شریف کی تقریر مجھے کیوں نکالا کا پارٹ ٹو تھی،تقریر کے ذریعے ان کی اصلیت پوری قوم کے سامنے آئی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں