لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرو قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت کے بارے میں ڈاکٹرز ہی بہتر بتا سکتے ہیں ،تمام سیاسی جماعتوں کو ایک نقطے پر لانا آسان کام نہیں۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافی نے غیر رسمی سوال کیا کہ نواز
شریف بظاہر تندرست لگ رہے تھے وہ کب واپس آ رہے ہیں ۔جس پر شہباز شریف نے کہا کہ ان کی صحت کے بارے میں ڈاکٹرز ہی بتا سکتے ہیں ۔صحافیوں نے مزید سوال کیا کہ اس بار اے پی سی سے کتنے پرامید ہیں کا جواب دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے اس بر سیمنٹ لگایا ہے تاکہ دراڑیں نہ پڑیں ۔مولانا صاحب ہر بار اے پی سی میں کسی نقطے پر ناراض ہو جاتے ہیں سوال کا جواب دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ یہ جمہوریت کا حسن ہے ،تمام سیاسی جماعتوں کو ایک نقطے پر لانا آسان کام نہیں ۔شہباز شریف نے کہاکہ آل پارٹیز کانفرنس میں اپوزیشن کی جماعتوں بھرپور کردار اداکیا اور سب جماعتوں نے عوام کی بھر پور نمائندگی کی ،عوام مہنگائی ،بیروزگاری سے پریشان ہیں ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں