میٹرک کے نتائج مسترد ، بورڈ کے باہر دھرنا طالب علموں نے رزلٹ کارڈ پھاڑ دیئے

اسلام آباد (پی این آئی )میٹرک کے نتائج مسترد ،طالب علموں نے رزلٹ کارڈ پھاڑ دیے، لاہور انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کے باہر دھرنا ۔ تفصیلات کے مطابق طلبا اور والدین کی جانب سے لاہور بورڈ آفس کے باہر دھرنا دیااور شدید احتجاج ریکارڈ کروایا ،

رزلٹ کارڈ کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں ۔ والدین اور طلباء نے میٹرک رزلٹ کو مستر کر دیا ہے انہوں نے بورڈ آفس کے باہر وزیر تعلیم شفقت محمود کیخلاف بھی شدید نعرے بازی کی ۔ والدین کا کہنا تھا کہ ہمارے بچوں کے مستقبل سے کھیلا جارہا ہے صبح ٹویٹ کیا جاتا ہے سب پاس جبکہ شام کو پتہ چلتا سب فیل ہیں ۔دوسری جانب انتظار کی گھڑیاں ختم، انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا۔ چیئرمین لاہور بورڈ ریاض ہاشمی کل شام 5 بجے نتائج کا اعلان کریں گے۔ نتائج کو لاہور بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں طلبہ ایس ایم ایس کے ذریعے بھی نتائج حاصل کر سکیں گے۔رواں سال انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں 2 لاکھ امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔

close