’’نواز شریف کو جو 3 بار لائے تھے وہ ان کو 3 طلاق دے چکے ہیں اب حلالے کا بھی کوئی راستہ نہیں”‎‎‘‘

اسلا م آباد (پی این آئی )”نواز شریف کو جو 3 بار لائے تھے وہ ان کو 3 طلاق دے چکے ہیں، اب حلالے کا بھی کوئی راستہ نہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر اینکر پرسن ، رہنما تحریک انصاف و ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا ہے کہ

نواز شریف خطاب میں یہی نظر آرہا تھا کہ جس بغیر وہ رہ نہیں سکتے لیکن جو انہیں تین دفعہ اقتدار میں لائے انہیں سابق وزیراعظم تین طلاق دے چکے ہیں ،اب میاں صاحب کیلئے حلالہ کرنے کیلئے کوئی راستہ نہیں بچا ۔ عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ ایک دن پہلے پراسرار طور پر ٹویٹر اکائونٹ کا بننا ، ٹویٹر اکائونٹ بننے کے بعد اچانک متحرک ہونا ، یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اس کے بارے میں شیخ رشید صاحب نے بھی کہا تھا کہ بہت جلد ش لیگ اور ن لیگ بالکل الگ ہو جائیں گی، جو سچ ثابت ہو رہی ہے ،رہنما تحریک انصاف کہنا تھا کہ وہ کل کے خطاب میں نظر بھی آیا کہ میاں نواز شریف کسی اور ڈائریکشن میں بات کر رہے تھے جبکہ میاں شہباز شریف کسی اور موضوع پر گفتگو کر رہے تھے ، جبکہ اس سے قبل انہیں کا راتوں رات ٹویٹر اکائونٹ بنا لیا ، آپ ٹویٹر اکائونٹ کی پروفائل میں دکھیں تو وہاں پر باقاعدہ لکھا ہے کہ قائد مسلم لیگ (نواز) لکھا ہے ۔ آپ نواز شریف کی متعدد تقریریں اٹھا کر دیکھ لیں انہوں نے کبھی بھی مسلم لیگ نواز نہیں کہا بلکہ وہ ہمیشہ پاکستان مسلم لیگ ہی کہتے رہے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close