سکولوں اورنجی تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس نے اثر دکھانا شروع کردیا۔۔۔مریضوں کی تعداد میں حیرت انگیز اضافہ‎

لاہور (پی این آئی )نجی تعلیمی اداروں میں ایس اوپیز پر عملدرآمد کے باوجود کرونا اپنا اثر دکھانے لگا ، 6دنوں میں کرونا متاثرین کی تعداد 44ہو گئی ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سےتعلیمی اداروں میں سیمپلنگ کاعمل جاری ۔تفصیلات کے مطابق لاہورکےمزید 2 طالبعلم کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ، پنجاب کےتعلیمی اداروں میں

مزید 3طالبعلموں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی، 6روزکےدوران تعلیمی اداروں میں کوروناکاشکارطالبعلموں کی تعداد44ہوگئی ہے۔ حکومت کی جانب سےتعلیمی اداروں میں سیمپلنگ کاعمل جاری ہے۔ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں میںکورنا کے چار مریض چل بسے ، 633نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ پیر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 4 اموات ہوئیں ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 633 نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں مجموعی کیسز3 لاکھ 6 ہزار 304 ہوگئی،کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 420 ہوگئی۔این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں ابتک 2لاکھ 92 ہزار 869 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ،گزشتہ 24گھنٹوں میں 33 ہزار 393 ٹیسٹ کیے گئے۔این سی اوسی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار 947 ہو گئی۔این سی او سی کے مطابق دوسرے نمبر پنجاب میں مریضوں کی تعداد 98 ہزار 428 رپورٹ ہوئے ،کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 37 ہزار 357 ، بلوچستان میں تعداد 14 ہزار 394 ہو گئی۔ا ین سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 16 ہزار 162, آزاد جموں و کشمیر 2533, گلگت میں 3483 ہو گئی، ملک بھرکے اسپتالوں میں 106 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں ،ہسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1912 ہے، ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے سہولیات ہیں،اس وقت 837 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close