ہمسایہ ملک کی طرف سے خطرہ ہو سکتا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خبردار کر دیا

نیویارک(پی این آئی)ہمسایہ ملک کی طرف سے خطرہ ہو سکتا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خبردار کر دیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نئی جارحیت کا جواز پیش کر کے فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے۔ نیویارک میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم (اوآئی سی)

رابطہ گروپ کے ارکان کا اجلاس ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب اور آذر بائیجان کے نمائندوں نے شرکت کی۔ نیویارک میں او آئی سی رابطہ گروپ اجلاس وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی درخواست پر ہوا۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا پیغام پہنچایا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close