کراچی(پی این آئی)نواز شریف کی تقریر جھوٹ کا پلندہ ہے، نواز شریف اور آصف زرداری کی وجہ سے ملک اس حالت کو پہنچا ہے، ملک دو زلزلوں سے بچ گیا لیکن ۔۔۔۔ بڑے تجزیہ کار کے بڑے بڑے انکشافات، سینئرتجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ یہ آل پارٹیز کانفرنس نہیں بلکہ آل پارٹنرز ان کرائم کانفرنس ہے، نواز
شریف کی تقریرا علان بغاوت یا اعلان جنگ کے سوا کچھ نہیں ہے، رضا ربانی کیلئے پیغام ہے کہ پاکستان کی سیاست خاندانی لوگوں اور شرفاء کا کام نہیں ہے۔احسن اقبال اور ان کے آقا دونوں ہی ایک آمر کی پیداوار ہیں۔یہ آل پارٹیز کانفرنس نہیں بلکہ آل پارٹنرز ان کرائم کانفرنس ہے، ملک کے حالات گواہی دیتے ہیں کہ یہ کرمنلز کی کانفرنس ہے،اندھوں کو بھی نظر آرہا ہے کہ عمران خان ڈیلیور کرنے جارہا ہے، یہ حقیقت اپوزیشن میں بے انتہا مایوسی اور ڈپریشن کوجنم دے چکی ہے۔وہ نجی ٹی وی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کررہے تھے۔ آل پارٹیز کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر مکمل طور پر جھوٹ کا پلندہ ہے، نواز شریف اور آصف زرداری کی وجہ سے ملک اس حالت کو پہنچا ہے۔حسن نثار کا کہنا تھاکہ رضا ربانی کیلئے پیغام ہے کہ رضا ربانی اس ملک کی سیاست کیلئے پیدا نہیں ہوئے تھے، پاکستان کی سیاست خاندانی لوگوں اور شرفاء کا کام نہیں ہے۔رضا ربانی قائداعظم کے پہلے اے ڈی سی ایئر کموڈور عطاء ربانی کا بیٹا ہے، رضا ربانی ہمیشہ مجھے پاکستان کی سیاست میں ان فٹ دکھائی دیئے۔ حسن نثار نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی کہ یونیورسٹیوں کو ابھی شیلف کریں پہلے پرائمری ایجوکیشن بہتر بنائیں۔ بلاول بھٹو کے بیان صدارتی نظام ملک میں تباہی لے کر آئے گا پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں دو زلزلے بار بار آئے جس نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ان میں ایک زلزلہ پیپلز پارٹی کا دوسرا ن لیگ کا زلزلہ ہے، ان دو زلزلوں کے اثرات ہم سہار گئے اب ہمیں کسی نظام سے ڈر نہیں لگتا، ہم ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو بھگتنے کے بعد بھی زندہ ہیں تو صدارتی نظام بھی بھگت لیں گے۔احسن اقبال کے بیان ملک کی ترقی کیلئے پرویز مشرف جیسے آمر کا احتساب ضروری ہے پر تبصرہ کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ احسن اقبال اور ان کے آقا دونوں ہی ایک آمر کی پیداوار ہیں، خواجہ آصف کا تاریخی جملہ انہی کیلئے ہے کہ کچھ شرم ہوتی ہے، کچھ حیا ہوتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں