اسلام آباد (پی این آئی)آل پارٹیز کانفرنس میں نوازشریف نے اپنی پارٹی کے ارکان کے استعفے بلاول بھٹو کے حوالے کرنے کی پیشکش کر دی لیکن شرط کیا رکھی؟ اندرونی کہانی جانیئے، اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں اسمبلیوں سے استعفوں کے معاملے پر اتفاق نہ ہو سکا اور خا صی گرما گرمی ہوئی۔ اپوزیشن کی آل پارٹیز
کانفرنس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ذرائع کے مطابق بلاول نے ایک موقع پر نواز شریف کو اسمبلیوں اور سندھ حکومت سے استعفوں کی پیش کش کی اور کہا کہ نواز شریف وطن آکر استعفے اسپیکر کو پیش کردیں۔نواز شریف نے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کے استعفے بلاول کو دے دیتے ہیں۔ بلاول اپنے استعفے انہیں اور وہ اپنے استعفے بلاول کو دیتے ہیں، پھر دونوں کے استعفے مولانا فضل الرحمٰن کے حوالے کر دیں۔نواز شریف نے کہا کہ وہ استعفوں کے مخالف نہیں مگر حکومت کے خلاف دباؤ بناکر استعفے دیے جائیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن استعفوں کے بارے میں پارٹی رہنماؤں سے بحث کرتے رہے۔واضح رہے کہ ملک کی حزب اختلاف کی جماعتوں نے آل پارٹیز کانفرنس میں وزیراعظم سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں