بلاول کتنے سال کے ہو گئے؟ پیپلز پارٹی آج پہلی بار بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ منائے گی

لاہور(پی این آئی)بلاول کتنے سال کے ہو گئے؟ پیپلز پارٹی آج پہلی بار بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ منائے گی، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آج 32ویں سالگرہ ہے۔وہ 21ستمبر 1988کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ ان کی پیدائش کے تین ماہ بعد ہی ان کی والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو مسلم دنیا کی پہلی

خاتون وزیر اعظم بنیں۔پیپلزپارٹی پہلی مرتبہ بلاول بھٹو کی سالگرہ پر عوامی تقریبات کا اہتمام کر رہی ہے. لاہور میں سالگرہ کی مرکزی تقریب آج پیپلزپارٹی پنجاب کے زیر اہتمام فیروز پور روڈ گلبرگ میں ہو رہی ہے جس کے میزبان سنیئر نائب صدر اسلم گل ہوں گے۔

close