حقیقی امیری کسے کہتے ہیں؟ وزیراعظم عمران خان نے 8ارب ڈالرزخیرات کرنیوالی شخصیت کی تعریف کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے آئرش امریکن بزنس ٹائیکون چنک فرینی کی جانب سے 8 ارب ڈالر مالیت کی اپنی تمام دولت بطور خیرات دینے کے عمل کو “حقیقی امیری” قراردیا ہے۔سابق امریکی ارب پتی کی جانب سے اپنی زندگی میں ہی اپنی تمام دولت عطیہ کرنے کی میڈیا رپورٹس پر اپنے ٹویٹ میں

وزیراعظم نے کہا کہ اسی وجہ سے اس عمل کومیں حقیقی امیری، ایک آزاد روح قرار دیتا ہوں۔فرینی فروبز میگزین جو اپنی فاؤنڈیشن اٹلانٹک فلنتھراپسٹ کے ذریعے دنیا کی جامعات اور فاؤنڈیشنز کو بڑی مقدار میں عطیات کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت سیکھا ہے، میں پرامید ہوں کہ ہم بہت کچھ مختلف کریں گے۔فرینی نے کہا تھا کہ زیرو ہیرو ہے، میں نے دیکھا کہ کئی جگہ جہاں مد میں تاخیر نہ کرنے سے بہت کچھ حاصل کیا جاسکتاہے۔ یہ بہت اہم ہے کہ جب آپ زندہ ہوں اور اپنا سب کچھ عطیہ کردیں۔فرینی نے بغیر گاڑی اور گھر کے زندگی گزاری جبکہ ان کے پاس جوتوں کا صرف ایک جوڑا ہے۔ اس نے ہمیشہ اکانومی کلاس میں سفر کیا یہاں تک کہ اس کے خاندان کے افراد اور تعلق دار بھی ایک ہی جہاز میں اس کے ساتھ بزنس کلاس میں سفر کرتے ہیں۔

close