حکومت کو ڈیڈ لائن دیدی گئی ،ایک بار پھر اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی) اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں حکومت کو جنوری تک وقت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد ملک گیر تحریک چلائی جائے گی اور اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیا جائے گا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن کی اے پی سی میں اپوزیشن کا ” پاکستان

ڈیموکریٹک الائنس” کے نام سے اتحاد قائم کردیا گیا ہے ۔اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعظم عمران خان کے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ اکتوبر میں حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک چلائی جائے گی جس میں احتجاج اور عوامی ریلیاں شامل ہوں گی۔ دسمبر 2020 میں حکومت کے خلاف احتجاج کیا جائے گا اور جنوری 2021 میں اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ ہوگا۔ذرائع کے مطابق حکومت کو صرف جنوری تک وقت دیا جائے گا، ملک میں آزاد شفاف نئے انتخابات کا مطالبہ کیا جائے گا، نئے انتخابات نہ کرانے پر دھرنا یا مارچ شروع کیا جائے گا جب کہ تحریک عدم اعتماد کا آپشن بھی ضرورت پڑنے پراستعمال کیا جائے گا۔جیو نیوز کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے ایک ٹرتھ کمیشن بھی قائم کیا جائے گا جو 1947 سے آج تک کی پاکستان کی حقیقی تاریخ پر مبنی حقائق سامنے لے کر آئے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close