اے پی سی ناکام قرار۔۔ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، اپنی مدت پوری کرے گی، دبنگ اعلان ردِ عمل آگیا

لاہور(پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی میزبانی میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس ” پاکستان ڈیموکریٹک الائنس” کے قیام اور حکومت مخالف تحریک چلانے کے اعلان ساتھ اختتام پذیر ہو گئی ہے جبکہ مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی کا 26 نکاتی اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے،اپوزیشن کی اے پی سی پر سینئر

وزیرپنجاب عبدالعلیم خان بھی میدان میں آگئے ہیں اور کہا ہے کہ اپوزیشن کی حکومت مخالف سرگرمیوں سےحکومت کوکوئی خطرہ نہیں،مدت پوری کریں گے۔نجی ٹی وی کےمطابق اپوزیشن کی آل پارٹیزکانفرنس پرتبصرہ کرتے ہوئےعبد العلیم خان نےکہاہےکہ سیاسی مخالفین ناکام رہیں گے اور حکومت کامیابی سے آگےبڑھےگی،عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے،کسی کواین آر او نہیں ملےگا۔انہوں نےکہاکہ اےپی سی میں شامل جماعتیں خودایک دوسرے سے مخلص نہیں ہیں ،مناسب ہوتاحزب اختلاف قومی ایجنڈےپرتجاویزپیش کرتی، اپوزیشن جماعتوں کی بیٹھک ملکی نہیں ذاتی مفادات کے لیے تھی،عوام بخوبی جانتےہیں کہ کس ایک نقطےنےان سب کواکٹھاکردیا،اپوزیشن کی حکومت مخالف سرگرمیوں سےحکومت کوکوئی خطرہ نہیں،مدت پوری کریں گے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ وژنری لیڈرشپ دور کی سوچ رکھتی ہے اور آنے والے حالات کو پرکھ لیتی ہے، عمران خان نے بہت عرصہ پہلے کہہ دیا تھا کہ نواز شریف اور زرداری ایک ہو جائیں گے کیونکہ ان کے مفادات ایک ہیں۔یاد رہے کہ آل پارٹیز کانفرنس کا 26 نکاتی اعلامیہ جاری کردیا گیا اور وزیر اعظم عمران خان سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے جنوری 2021 میں اسلام آباد کی جانب فیصلہ کن لانگ مارچ کا اعلان کردیا ہے جبکہ تمام جماعتوں نے ” پاکستان ڈیموکریٹک الائنس” کے نام سے تشکیل دیا ہے جو غریب دشمن حکومت سے نجات کیلئے ملک گیر احتجاجی تحریک کو منظم اور مربوط انداز میں چلائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close