اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے، عمران خان کرپشن کے سوا ہر بات پر اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں

نوشہرہ (پی این آئی)اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے، عمران خان کرپشن کے سوا ہر بات پر اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں، وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ عوام اپوزیشن کے بجائے

وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ملک دشمنی کے بجائے پاکستان کے مفاد کی سیاست کرے۔پرویز خٹک نے مزید کہا کہ عمران خان کرپشن کے سوا ہر بات پر اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں۔اس سے قبل ایک بیان میں اسد عمر نے کہا تھاکہ میاں صاحب کو کوئی سمجھائے کہ عوام نے 2018ء کے الیکشن میں واقعی ووٹ کو عزت دی اور سمجھ بوجھ کر ووٹ کا استعمال کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سمجھ بوجھ کر ووٹ کے استعمال کا نتیجہ یہ نکلا کہ میاں صاحب اقتدار سے فارغ ہوئے اور انہیں جعل سازی کر کے ملک سے بھاگنا پڑا۔وفاقی وزیر نےاپنے بیان میں استفسار کیا کہ ووٹ کی اتنی عزت کافی نہیں یا مزید عزت افزائی کی ضرورت ہے؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close