اپوزیشن پارٹیوں کا حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ، حکومت مخالف اتحاد کو کیا نام دیا گیا؟

اسلام آباد (پی این آئی)اپوزیشن پارٹیوں کا حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ، حکومت مخالف اتحاد کو کیا نام دیا گیا؟ پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کی میزبانی میں ہونے والے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس ( اے پی سی ) میں اپوزیشن نے وزیر اعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کردیا، جبکہ حکومت

کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا بھی فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے سے حکومت مخالف تحریک کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن کی طرف سے ایک احتجاجی لانگ مارچ بھی اس تحریک کا حصہ ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے اتحاد کو پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کا نام دے دیا۔اپوزیشن کی جانب سے اعلامیے کے لیے مشاورت کی جارہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close