سارے گندے انڈے اکٹھے ہوجائیں، جو مرضی کرلیں، عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، شیخ رشید

اسلام آباد (پی این آئی)سارے گندے انڈے اکٹھے ہوجائیں، جو مرضی کرلیں، عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، شیخ رشید، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس ( اے پی سی) پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ‏سارے گندے انڈے ایک ہی ٹوکری میں جمع ہوگئے ہیں۔اپوزیشن کی آل پارٹیز

کانفرنس پر ردِعمل دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سارے گندے انڈے ایک ہی ٹوکری میں جمع ہوگئے ہیں، یہ سارے اکٹھے ہوجائیں، جو مرضی کرلیں، عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کا قانون بننے کے بعد سب کا مقدر جیل ہے، یہ جیلوں میں سڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو، لیکن کورٹ کو بھی عزت دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close