ابو بچاؤ مہم کی ایک اور قسط فلاپ ہوگئی، فواد چوہدری

اسلام آباد(پی این آئی)ابو بچاؤ مہم کی ایک اور قسط فلاپ ہوگئی، فواد چوہدری، پیپلزپارٹی کی میزبانی میں وفاقی دارالحکومت میں منعقد ہونے والی اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس پرفواد چوہدری کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔تفصیلات کے مطابق وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ابو بچاؤ مہم کی اور قسط

فلاپ ہوگئی، میڈیا کی آزادی کا ثبوت ہے کہ نواز شریف کی تقریربراہ راست دکھائی گئی، نوازشریف کہتے ہیں 33سال ملک میں آمریت رہی، یہ نہیں بتایا ان سالوں میں 15سال وہ خوداس سسٹم کا حصہ رہے۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نےخود کٹھ پتلی کے طور پر خدمات سرانجام دیں، نوازشریف کی تقریر کا نکتہ یہ ہے میں حکومت میں ہوں توسب ٹھیک ہے، ان کو گلہ ہے جب عمران خان اور عوام نے مجھے نکالا تو ساتھ کیوں نہ کھڑے ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close