ہمیں اس حکومت کو، اور ان کو لانے والوں کو سڑکوں پر للکارنا ہے، عوام کو اس مصیبت، عذاب سے نجات دلا کر رہیں گے، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد(پی این آئی)ہمیں اس حکومت کو، اور ان کو لانے والوں کو سڑکوں پر للکارنا ہے، عوام کو اس مصیبت، عذاب سے نجات دلا کر رہیں گے، بلاول بھٹو زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جمہوریت نہیں ہے تو عوام کے حقوق پر

ڈاکا ڈالا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس حکومت کو، اور ان کو لانے والوں کو سڑکوں پر للکارنا ہے، ہمیں ان لوگوں کو سمجھانا پڑے گا کہ ملک کے عوام کو آزادی دو، ہمیں الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ دینا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام حقیقی جمہوریت کا مطالبہ کریں، اس کے لیے ایک نیا میثاق جمہوریت کرنا ہو گا، دیہات میں سب کو نکلنا پڑے گا، ہم سب کو عوام کے دروازے تک جانا پڑے گا۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں ان لوگوں کو صوبائی اسمبلی، قومی اسمبلی، سینیٹ میں للکارنا ہو گا، عوام کو اس مصیبت، عذاب سے نجات دلا کر رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں