اپوزیشن سیاست کو ذاتی مفاد کیلئے استعمال کرتی ہے، وزیراعظم کرپشن کے خلاف اپنے پختہ عزم پر سمجھوتا نہیں کریں گے، شبلی فراز

اسلام آباد (پی این آئی)اپوزیشن سیاست کو ذاتی مفاد کیلئے استعمال کرتی ہے، وزیراعظم کرپشن کے خلاف اپنے پختہ عزم پر سمجھوتا نہیں کریں گے، شبلی فراز، وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کاکہنا ہے کہ اے پی سی حکومت پر دباؤ ڈالنے کی ایک بھونڈی کوشش ہے،قوم جانتی ہے کہ اپوزیشن سیاست کو ذاتی مفاد

کیلئے استعمال کرتی ہے۔شبلی فراز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپوزیشن نے پارلیمان کو ذاتی اثاثوں کے تحفظ کیلئے ڈھال بنایا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کرپشن کے خلاف اپنے پختہ عزم پر سمجھوتا نہیں کریں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ کوئی این آر او نہیں ملے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close