کراچی (پی این آئی)حکومت کو گرانے کے لئے جو بھی کرنا پڑا ہم کریں گے، ن لیگ کا تہلکہ خیز اعلان، ن لیگ کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان کی عوام انتظار کرنا چھوڑ دیں اس حکومت کو گرانے کے لئے جو بھی کرنا پڑا ہم کریں گے۔ نجی ٹی وی نیوز کے پروگرام میں رہنما مسلم لیگ
ن، محمد زبیر نے کہا کہ اگر آپ عدالتی حکم نامہ بھی دیکھیں یہ تو کہیں بھی نہیں کہا گیا کہ اگر آپ علاج کروا رہے ہیں تواتنے مہینوں تک بات نہیں کرسکتے ۔اگر وہ بات کریں گے شرکت کریں گے تو اس چیلنج کو پی ٹی آئی اور حکومت کو سیاسی طورپر لینا چاہئے اتنی گھبراہٹ نہیں شو کرنی چاہئے ۔اور ان کے خطاب پر اگر کسی طرح کا اعتراض ہوگاتو وہ قانونی حوالے سے ہوگاپی ٹی آئی کی حکومت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔عمران خان جب مفرور تھے تووہ بھرپور انداز میں تقریریں بھی کرتے تھے اور سارے چینلوں پر نشر بھی کیا جاتا تھا اور وہ عدالت بھی جاتے تھے جب پاناما کا کیس ہورہا تھا۔نواز شریف اگر آدھے گھنٹے کی تقریر کرلیں گے تو نہ ان کی صحت خراب ہوجائے گی اور نہ ہی کوئی بھونچال آنا چاہئے۔پارٹی کے لوگوں پر مقدمات قائم کئے گئے کہ کسی طرح پارٹی کو توڑا جاسکے مگر پارٹی متحد ہے اور اپنے پورے اتحاد کے ساتھ اے پی سی میں شرکت کررہی ہے۔ہماری جماعت میں بھی ایسے لوگ شامل ہیں جو بیرونی دباؤ کی وجہ سے ووٹ ڈالنے نہیں گئے یہ ہماری ناکامی ہے اور یہ ہمیں تسلیم کرنا چاہئے۔یہ جو بات ہوتی ہے کہ شہباز شریف اور نواز شریف سیاست الگ الگ ہے وہ وقت کی مناسبت سے حکمت عملی کافرق ہوسکتا ہے مگر عملی طور پر یکجا ہیں۔میاں نواز شریف اتنی سیاست کریں گے جتنا وہ سمجھیں گے کہ پاکستان کی عوام کے لئے ضروری ہے۔ اب وہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان کی عوام انتظار کرنا چھوڑ دیں اس حکومت کو گرانے کے لئے جو بھی کرنا پڑا ہم کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں