اربوں روپے کی منی لانڈرنگ نہ ہونے سے اپوزيشن کی پیاس نہیں بجھ رہی، اپوزیشن والے مل کر صرف این آر او مانگ رہے ہیں، شہباز گل

اسلام آباد(پی این آئی)اربوں روپے کی منی لانڈرنگ نہ ہونے سے اپوزيشن کی پیاس نہیں بجھ رہی، اپوزیشن والے مل کر صرف این آر او مانگ رہے ہیں، شہباز گل، وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ جب سارے چور اکٹھے ہو جائيں تو سمجھ لیں کوئی ایماندار تھانیدار آگيا

ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ آج ایک بار پھر آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن اکٹھی ہو رہی ہے، اربوں روپے کی منی لانڈرنگ نہ ہونے سے اپوزيشن کی پیاس نہیں بجھ رہی۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں اپوزیشن کی یہ پارٹیاں ایک دوسرے کے خلاف کیا کچھ نہیں کہتی رہیں، اپوزیشن والے مل کر صرف این آر او مانگ رہے ہیں۔شہباز گل نے کہا کہ عمران خان نے این آر او نہ دینے کا فیصلہ کیا تو یہ لوگ اے پی سی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جتنی چاہے اے پی سی کر لے، جس کا دل چاہے خطاب کر لے لیکن اپوزیشن کو پیغام ہے ان کو این آر او نہیں ملے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close