اسرار اللہ زہری نے بھی آل پارٹی کانفرنس میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)اسرار اللہ زہری نے بھی آل پارٹی کانفرنس میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا، جماعت اسلامی کے بعد بی این پی مینگل اور پی این پی عوامی کے مرکزی رہنما بھی اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت نہیں کر رہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی آج

اسلام آباد میں ہو رہی ہے جس کے لیے تمام تر تیاریاں بھی کر لی گئی ہیں۔اپوزیشن کی اے پی سی میں مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف کے علاوہ دیگر جماعتوں کے رہنما بھی شرکت کر رہے ہیں تاہم جماعت اسلامی نے کل جماعتی کانفرنس میں شرکت سے معذرت کر رکھی ہے۔اب بی این پی عوامی کے سربراہ اسرار اللہ زہری اور بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل بھی اے پی سی میں شرکت نہیں کر رہے۔اسرار اللہ زہری کا کہنا ہے کہ فلائٹ نہ ہونے کی وجہ سے اسلام آباد نہیں پہنچ سکا لیکن اپوزیشن کے مؤقف کو میری تائید حاصل ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اختر مینگل بھی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے۔ اختر مینگل کی جانب سے بی این پی کا وفد اے پی سی میں شرکت کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close