نوازشریف بولنے لگا تو حکومت کی جان پر کیوں بن گئی؟ نوازشریف کی آواز گھر گھر گونجے گی، روک سکو تو روک لو

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کی آواز گھر گھر گونجے گی، روک سکو تو روک لو، اب جب نوازشریف بولنے لگا تو حکومت کی جان پر کیوں بن گئی؟ کنٹینر پر گالیاں دینے، ہنڈی اور سول نافرمانی کی تلقین کرنے والوں کیلئے تو پیمرا استعمال نہ کیا گیا۔ انہوں نے ٹویٹر

پر اپنے بیان میں کہا کہ کنٹینر پر گالیاں دینے، ہنڈی اور سول نافرمانی کی تلقین کرنے، بجلی کے بل پھاڑنے، سرکاری املاک و پولیس پر حملے کرنے والوں کو تو نواز شریف نے روکا نہ پیمرا کو استعمال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اب جب نواز شریف بولنے لگا ہے تو کیوں جان پر بن گئی ہے؟ اس کی آواز گھر گھر گونجے گی انشاءاللہ، روک سکو تو روک لو! اسی طرح مریم نواز نے کہا کہ پیمرا کے ذریعے نوازشریف کا خطاب روکا گیا تو سوشل میڈیا پر لائیو چلے گا۔نواز شریف کا اے پی سی سے خطاب لندن سے ہی سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز بشمول فیس بک، ٹویٹر، یوٹیوب پر لائیو سٹریم کریں گے۔دوسری جانب وفاقی حکومت سابق وزیراعظم نواز شریف کا اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب روکنے کے لیے متحرک ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 20 تاریخ کو اسلام آباد میں ہونے والی اے پی سی میں قائد ن لیگ نوازشریف کو ورچوئل شرکت کی دعوت دی تھی۔ نوازشریف نے بلاول بھٹو کی دعوت قبول کر لی تھی۔ اسی کے ساتھ وفاقی حکومت بھی میدان میں آ گئی ہے اور نواز شریف کے اے پی سی سے خطاب کو روکنے لیے قانونی طریقہ کار پر غور کر رہی ہے۔معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ اگر نواز شریف نے اے پی سی سے خطاب کیا اور ان کا خطاب نشر ہوا تو پیمرا اور دیگر قانونی آپشن استعمال ہوں گے۔ یہ کس طرح ممکن ہے کہ ایک مفرور مجرم سیاسی سرگرمیاں کرے اور بھاشن دی۔ شریف خاندان جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں بول سکتا، یہ اتنے جھوٹے ہیں کہ بیماری پر بھی جھوٹ بولتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close