لاہور (پی این آئی) سابق وزیراعظم نوازشریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔ تفصیلات کے مطابق چند ہی گھنٹوں میں عوام کی کثیر تعداد نے نوازشریف کے اکاؤنٹ کو فالو کرلیا۔ لیگی کارکنان کی جانب سے سابق وزیراعظم کا ٹویٹر پر بھرپور استقبال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے
اپنے پہلے ہی ٹویٹ میں “ووٹ کو عزت دو” کا نعرہ لگایا ہے، جسے اب تک 25 ہزار سے زائد لوگوں نے لائک کردیا ہے۔دوسری جانب جہاں چند ہی گھنٹوں میں نوازشریف کے ٹویٹر پر فالورز کی تعداد 90 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے وہیں ٹویٹر پر #TwitterWelcomesNawazSharif ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گیا ہے۔نواز شریف نے پہلی مرتبہ سوشل میڈیا کا استعمال شروع کیا ہے۔اس حوالے سے ان کی صاحبزادی اور رہنما ن لیگ مریم نواز کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا کوئی ٹوئٹر اکاونٹ نہیں تھا اورنہ ہی وہ کسی بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ پر ایکٹیو تھے، تاہم اب وہ بھی ٹوئٹر کے ذریعے عوام سے رابطے میں رہیں گے۔نواز شریف کی جانب سے ٹویٹر پر اکاؤنٹ بنانے کے بعد ملکی سیاست میں ایک نئی ہلچل دیکھنے کو مل رہی ہے۔ یہاں خیال رہے کہ سابق وزیراعظم کی جانب سے ٹویٹر پر اکاؤنٹ اپوزیشن کی اے پی سی کے اجلاس سے ایک روز قبل بنایا گیا ہے۔ جبکہ سابق وزیراعظم نے یوٹیوب چینل اور محمد نواز شریف کے نام سے ویب سائٹ بھی بنالی ہے۔
ووٹ کو عزت دو 🇵🇰
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) September 19, 2020
NS
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں