آل پارٹیز کانفرنس، ن لیگی وفد میں مزید دو اہم شخصیات شریک

اسلام آباد (پی این آئی)آل پارٹیز کانفرنس، ن لیگی وفد میں مزید دو اہم شخصیات شریک، اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں مسلم لیگ (ن)کے وفد میں دو نام اور شامل کر لئے گئے ، تیرہ رکنی وفد اے پی سی میں شامل ہوگا ۔ترجمان کے مطابق مسلم لیگ (ن )کے وفد میں مزید 2 صوبائی صدور کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے مطابق

سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ اور بلوچستان کے صدر عبدالقادر بلوچ وفد میں شامل ہیں ،اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں مسلم لیگ ن کا 13 رکنی وفد شرکت کرے گا۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن نے اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت کرنے والے پارٹی رہنماؤں کی فہرست جاری کردی،شہباز شریف کی قیادت میں گیارہ رکنی وفد اے پی سی میں شرکت کریگا،شہباز شریف،شاہد خاقان عباسی خواجہ آصف احسن اقبال شریک ہوں گے ،مریم نواز بھی اے پی سی شرکت کریں گے ،سینیٹر پرویز رشید،ایاز صادق،سعد رفیق رانا ثناء اللہ بھی مسلم لیگ ن کی نمائندگی کریں گے،امیر مقام،اور مریم اورنگزیب اے پی سی میں شریک ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close