اسلام آباد (پی این آئی)بلاول بھٹو زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ، آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے بات چیت، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردار ی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کل ہماری اے پی سی میں آئیں گے، اے پی سی کے بعد متحدہ اپوزیشن کی حکمت عملی کل سامنے آ
جائے گی۔چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ملاقات میں کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بہت اچھا اور تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، مولانا فضل الرحمان کل ہماری اے پی سی میں آئیں گے۔پیپلز پارٹی کے وفد میں یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف شامل تھے، جبکہ رہبر کمیٹی کے کنوینئر اکرم خان درانی، سینیٹر مولانا عطا الرحمان، ڈاکڑ عتیق الرحمان اور شاہ اویس نورانی , سینیٹر عبدالکریم بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات کے دوران دونوں وفود میں کل کی اے پی سی کے ایجنڈے اور اعلامیہ پر غور کیا گیا اور اے پی سی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں