لاہور: (پی این آئی)جہانگیر ترین ایف آئی اے میں پیش کیوں نہیں ہو سکے؟ وجہ بتا دی، جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ میں لندن میں زیر علاج ہوں اس لیے ایف آئی اے میں پیش نہیں ہو سکتا۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے شوگر کیس میں طلبی پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو
جواب جمع کرا دیا۔ جہانگیر ترین کمپنی کے قانونی مشیر مقصود احمد ملہی نے ایف آئی اے میں جواب جمع کرایا۔جہانگیر ترین نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ ذاتی طور پر ایف آئی اے میں پیش نہیں ہو سکتے کیونکہ وہ اس وقت لندن میں زیر علاج ہیں اور سوالات کے جواب کے لیے مناسب وقت درکار ہے۔واضح رہے کہ ایف آئی اے لاہور نے شوگر کرپشن کیس اور منی لانڈرنگ کیس میں جہانگیر ترین کو آج طلب کر رکھا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں