اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے بطوروزیراعظم اپنی اور صدر پاکستان کی مراعات کم کرنے کابل لانے کی منظوری دیتے ہوئے مراعات میں کمی کا قانون پارلیمنٹ سے منظور کرانے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک اور تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے بطوروزیراعظم اپنی اور
صدر پاکستان کی مراعات کم کرنے کابل لانے کی منظوری دے دی۔اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کا مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے رابطہ ہوا، جس میں وزیراعظم نے مراعات میں کمی کا قانون پارلیمنٹ سے منظور کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا سرکاری خرچ پروی آئی پی اخراجات کاکلچرختم کریں۔وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ڈاکٹر بابر اعوان نے قانون سازی پر کام تیز کر دیا ہے۔ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا ہے کہ سربراہان مملکت کی مراعات میں کمی کابل جلدپارلیمنٹ میں پیش کریں گے، انتخابی منشور سمیت عوام سے کفایت شعاری کا وعدہ پورا ہوگا۔ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ بل کے ذریعے سربراہان مملکت کے کئی شہروں میں کیمپ آفسز ڈکلیئر کرنے کی شق کا خاتمہ ہوگا، صدر اور وزیراعظم صرف ایک سرکاری رہائش گاہ رکھ سکیں گے۔انھوں نے کہا کہ ماضی میں سربراہان نے ایک سے زائدرہائش گاہوں کو کیمپ آفسزکادرجہ دیا، سیکیورٹی، ملازمین، کھانے پینے، انٹرنیٹ،ٹیلی فون مد میں کروڑوں خرچ ہوتے رہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں