آل پارٹیز کانفرنس سے قبل نواز شریف کا ٹوئٹر پر پہلا پیغام آ گیا

اسلام آباد (پی این آئی)آل پارٹیز کانفرنس سے قبل نواز شریف کا ٹوئٹر پر پہلا پیغام آ گیا، سابق وزیراعظم نواز شریف نے ’ووٹ کو عزت دو‘ کے پیغام کے ساتھ سوشل میڈیا کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔نواز شریف نے اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے ورچوئل خطاب کرنے پر رضا مندی ظاہر کی،

جس سے ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔اس کے ساتھ ہی سابق وزیراعظم سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سرگرم ہوگئے ہیں، انہوں نے اپنے پہلے پیغام میں صرف ’ووٹ کو عزت دو‘ لکھا۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے نواز شریف کو سوشل میڈیا پر ویلکم کہا۔انہوں نے کہا کہ خوشی اور اعزاز کے ساتھ اعلان کرتے ہیں کہ میاں محمد نواز شریف نے پاکستانی عوام سے جڑے رہنے کےلیے ٹوئٹر پر متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔مریم نواز نے اپنے پیغام میں نوازشریف کو ٹوئٹر ہینڈل بھی شیئر کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close