کراچی(پی این آئی)وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ میں کورونا کی تصدیق، انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا، وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔نجی ٹی وی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی رہنما اور صوبائی وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ میں
کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بخار، گلے میں درد کی شکایت پر کورونا ٹیسٹ کرایا تھا۔وزیر توانائی سندھ کا کہنا ہے کہ رپورٹ مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پیپلزپارٹی رہنما مولا بخش چانڈیو اور سعید غنی بھی کورونا میں مبتلا ہوکر صحت یاب ہوچکے ہیں۔یاد رہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 7 مریض انتقال کر گئے، این سی او سی کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 6,415 ہو گئی ہے۔این سی او سی کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں ملک میں 645 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی، کرونا کے ایکٹو کیسزکی تعداد 6 ہزار 572 ہے،ملک بھر میں کرونا کے 2 لاکھ 92 ہزار 44 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 33 ہزار 362 کرونا کیسز،پنجاب میں 98 ہزار 272، کے پی میں 37 ہزار 270 کرونا کیسز سامنے آچکے ہیں،اسلام آباد میں 16 ہزار 86،گلگت بلتستان 3412،بلوچستان میں14 ہزار138 اور آزاد کشمیرمیں کرونا کے 2491 مصدقہ کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں