اسلام آباد (پی این آئی)اپوزيشن مل بیٹھ کر یہ طے کرے گی کہ کس طرح ملک میں بے امنی اور کنفیوژن پھیلائی جائے، وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپوزیشن کی کل ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ ایک شخص جو مجرم ہے، بیماری کا بہانہ بناکر چلا گیا اور وہاں سے
خطاب کرے گا۔وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے مشیر داخلہ شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اے پی سی سے نواز شریف کے ممکنہ خطاب کے حوالے سے کہا کہ قانون کے سامنے پیش ہونے کیلئے وہ بیمار ہیں لیکن اے پی سی سے خطاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزيشن مل بیٹھ کر یہ طے کرے گی کہ کس طرح ملک میں بے امنی اور کنفیوژن پھیلائی جائے، یہ نہ امیدی پھیلا رہے ہيں جس سے ملک میں سنجیدہ مسئلہ ہوسکتا ہے۔اس موقع پر مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے کہا کہ کل کی اے پی سی ملزمان کا اجتماع ہے، اپوزیشن کے تحفظات یہ ہیں کہ اب ان کے جج نہيں لگ رہے، آزاد عدلیہ انہيں دُکھ رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں