نوازشریف کی سیاست ختم ہوچکی، شہباز شریف سیاست خطرے میں نہیں ڈالیں گے، اس اے پی سی کا نتیجہ صفرجمع صفر، فیاض الحسن چوہان

اسلام آباد (پی این آئی)نوازشریف کی سیاست ختم ہوچکی، شہباز شریف سیاست خطرے میں نہیں ڈالیں گے، اس اے پی سی کا نتیجہ صفرجمع صفر، پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے دھمکی دی ہے کہ نوازشریف مفرور، اشتہاری ہیں، سیاسی طور پر ریاستی معاملات پرمداخلت کی تواس کے منفی نتائج

سامنےآئیں گے۔پنجاب کے وزير اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ شہبازشریف کے معاملات سیٹ ہیں، نوازشریف کی سیاست ختم ہوچکی، شہباز شریف سیاست خطرے میں نہیں ڈالیں گے، اس اے پی سی کا نتیجہ صفرجمع صفر ہے۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کو حلوہ نہیں احتساب اور ڈنڈے کا جلوہ نظرآئے گا، منی لانڈرنگ کوتحفظ دینے کے لیے کل اپوزیشن کی اےپی سی ہوگی،اپوزشین کی اے پی سی الائیڈ پارٹیز فارپروٹیکشن آف کرپشن ہے ، اے پی سی کا ایجنڈا لوٹ مار کو تحفظ دینا ہے۔فیاض چوہان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نہ کھاتے ہیں نہ کھانے دیتے ہیں، ان لوگوں کوجگ ہنسائی کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوگا، اپوزیشن کولگتا ہےکہ حکومت ایف اے ٹی ایف پرسمجھوتا کرے گی،اپوزیشن کی کچھ دو اورکچھ لوکی پالیسی ناکام ہوگی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف صاحب حسن نواز، حسین نواز، علی عمران، اسحاق ڈار، سلیمان شہبازکو بھیج کرجیل بھروتحریک شروع کریں۔فیاض چوہان نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اہم قانون سازی کے موقع پر اپوزیشن کے جو 31 لوگ نہیں آئے وہ نوازشریف اور آصف زرداری کی مرضی سے نہیں آئے۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ مریم نواز اور نواز شریف کو شکنجے سے باہر رکھنے کے لیے ماحول بنایا جا رہا ہے، اپوزیشن نے کوشش کی کہ ایف اے ٹی ایف بل سے منی لانڈرنگ نکل جائے، اپوزیشن چاہتی تھی کہ نیب سے تفتیش کا اختیار لے لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی ایک ہی کہانی ہے، اے پی سی کا حاصل وصول رسوائی کے سوا کچھ نہیں، کل اگر مریم نواز اے پی سی میں آ گئیں تو اس کا بھی بیڑا غرق ہوجائے گا۔فیاض چوہان نے کہا کہ شہباز شریف خود کو اور اپنے بیٹے کو بچانا چاہتے ہیں، مریم نواز ایک گھنٹہ دھوپ میں احتجاج کر کے دکھا دیں، بلاول بھٹو 41 سینٹی گریڈ میں احتجاج کر لیں میں انہیں سیاسی لیڈر مان لوں گا۔خیال رہے کہ حکومت کے خلاف آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کل زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوگی۔سابق وزیراعظم نواز شریف اور آصف علی زرداری وڈیو لنک کے ذریعے اے پی سی میں شریک ہوں گے جبکہ نواز شریف کا خطاب سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نشر کرنے کی بھی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close