اسلام آباد(پی این آئی)لاہورموٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد علی ملہی کے بہنوئی عارف علی اور اس کے بھائی صابرعلی کو حراست میں لے لیا گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم عابد علی ملہی قصور سے گرفتار کیے گئے اس کے بہنوئی عارف علی سے کچھ
دن پہلے رابطے میں تھا۔ جس کی بنا پر تفتیش کو آگے بڑھایا گیا اور آج موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد علی ملہی کے رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا گیا ۔دریں اثنا ایف آئی اے نے موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے لاہورموٹروے واقعہ کے مرکزی ملزم عابد علی کے بیرون ملک فرار کے خدشے کے پیش نظر ایف آئی اے کو سفارش کی تھی جس کے بعد ایف آئی اے نے عابد علی کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرلیا۔ایف آئی اے نے ملزم کے کوائف ملک بھر کے ایئرپورٹس اور بارڈر سیکیورٹی چیک پوائنٹس پر ارسال کردئیے ہیں۔ ملزم کا دوسرا ساتھی شفقت پہلے ہی گرفتار ہوچکا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے حوالے سے کسی جگہ بھی اطلاع ملے تو فوری طور پر ہیڈ کواٹر اور لاہور پولیس کو آگاہ کیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں