آٹھویں جماعت تک کی کلاسز کب شروع ہوں گی؟ نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

کراچی(پی این آئی)آٹھویں جماعت تک کی کلاسز کب شروع ہوں گی؟ نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا، سندھ کے تعلیمی اداروں میں چھٹی سے آٹھویں جماعت کا تدریسی عمل 28 ستمبرسے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سندھ کے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں چھٹی سے آٹھویں جماعت کا تدریسی عمل

28 ستمبرسے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیرتعلیم کی منظوری کے بعد محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا کیسزمیں اضافے کے باعث چھٹی تا آٹھویں جماعت تک تدریسی عمل 21 ستمبر کو بحال کرنے کا فیصلہ موخرکردیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close