ریاض(پی این آئی) سعودی عرب نے کرونا وائرس پھیلاو کی وجہ سے 6 ماہ سے زائد عرصے تک بند رکھے جانے والا بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بالآخر بحال کر دیا ہے۔جس کے بعد بے چینی سے سعودی عرب واپسی کے منتظر پاکستانیوں کو بھی سُکھ کا سانس نصیب ہوا ہے۔ پی آئی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان
سے سعودی عرب واپس جانے والے ویزہ ہولڈرز اتنے بے تاب ہیں کہ 17 ستمبر سے 30 ستمبر تک کی 23 پروازوں کی تمام ٹکٹیں ایک ہی روز میں فروخت ہو گئی ہیں۔مسافروں کے رش دیکھتے ہوئے پی آئی اے نے مزید 28 پروازیں چلانے کی اجازت مانگ لی ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ نے بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے سفری پابندیاں جزوی طور پر ہٹائے جانے کے بعد پاکستان میں بھی سعودی عرب جانے والے مسافروں کا انتظار ختم ہو چکا ہے۔پاکستان سے سعودی عرب کے لیے جمعرات سے شروع ہونے والی 30 ستمبر تک کی 23 پروازوں کے تمام ٹکٹیں ایک ہی دن میں فروخت ہو چکی ہیں۔مسافروں کے رش کو دیکھتے ہوئے پی آئی اے کی انتظامیہ نے مزید 28 پروازیں چلانے کی اجازت طلب کر لی ہے۔پی آئی اے نے 28 مزید پروازیں چلانے کی اجازت مانگی ہے جس کے بعد 21 یا 22 ستمبر سے پروازیں بڑھا دی جائیں گی جو کہ تقریباً نو ہزار مسافروں کو لے کر سعودی عرب روانہ ہوں گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ’پاکستان سے سعودی عرب جانے والی پروازوں کے ٹکٹس ’پہلے آئیں پہلے پائیں‘ کے تحت فروخت کی جا رہی ہیں اور 30 ستمبر تک شیڈول کی گئی پروازوں کے تین ہزار ٹکٹس تھے جو کہ ایک ہی دن میں فروخت ہو چکے ہیں۔سعودی عرب کی جانب سے جزوی طور پر سفری پابندیاں ختم ہونے کے بعد کثیر تعداد میں مسافر رابطے کر رہے ہیں ان میں ایسے افراد کی تعداد زیادہ ہے جن کے ویزے کی معیاد 30 ستمبر کو ختم ہورہی ہے۔اس لیے ہماری کوشش ہے کہ 30 ستمبر سے پہلے پہلے پروازیں بڑھا دی جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ’28 پروازیں مزید چلانے کی اجازت ملنے سے تقریباً 9 ہزار مسافروں پاکستان سے سعودی عرب روانہ ہوسکیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں